• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بندی پر حماس کا مؤقف بھی سامنے آگیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایک بیان میں حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی ثالثی میں پیش کردہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر اپنا ’مثبت جواب‘ ثالثوں کے حوالے کر دیا ہے۔

حماس کا کہنا تھا کہ منصوبے پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر بات چیت کے لیے فوری طور پر تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کو حماس کا جواب مل گیا۔

دوسری جانب فلسطینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ جنگ بندی تجویز پر اپنا جواب ثالثوں کے حوالے کر دیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ حماس کا جنگ بندی تجویز پر مثبت ردعمل ہے، اُمید ہے اس سے معاہدے پر پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے 60 روزہ جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کی تھی۔

علاوہ ازیں غزہ محکمۂ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 138 فلسطینی شہید اور 452 زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید