• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماریہ بی کا یومیہ 1000 ماسک بنانے کا اعلان


پاکستان کی نامور ڈیزائنر ماریہ بی نے یومیہ ایک ہزار ماسک بنانے اور لوگوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

برانڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ وہ کاٹن سے تیار کردہ ماسک لوگوں میں تقسیم کرنے جارہے ہیں۔

ڈیزائنر نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ٹیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر بھی کام کررہی ہے اور کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انہیں ہینڈ سینیٹائزرز، ماسک اور دستانے وغیرہ فراہم کررہی ہے۔