• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ شروع ہو گئے


پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ شروع ہو گئے۔

دوسرے روز سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 11 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ شیڈول ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے روز 8 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کنڈیشنگ اینڈ اسٹرنتھ کوچ نے لیے تھے، محمد حفیظ اور شعیب ملک کے ٹیسٹ آج اکیڈمی کے ٹرینر لیں گے۔

ٹیسٹ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کنڈیشنگ اینڈ اسٹرینتھ کوچ رپورٹ مصباح الحق کو بھجوائیں گے۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو ضروری ہدایات دے دی ہیں، فٹنس ٹیسٹ کا مقصد گھروں تک محدود کھلاڑیوں کو متحرک اور فٹ رکھنا ہے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک کی نگرانی میں قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پاکستان اور ڈومیسٹک ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 20 اپریل کو ہوئے۔ کرکٹرز کو موجودہ حالات کے پیش نظر فٹنس ٹیسٹنگ کا پلان بھجوا دیا گیا تھا۔

پاکستان اور ڈومیسٹک ٹیموں کے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 23 اور 24 مارچ کو شیڈول تھے لیکن کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں کی رواں سیزن کی پانچویں فٹنس ٹیسٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔

تازہ ترین