پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو ضروری ہدایات دے دی ہیں، فٹنس ٹیسٹ کا مقصد گھروں تک محدود کھلاڑیوں کو متحرک اور فٹ رکھنا ہے۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک کی نگرانی میں قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
دو دن جاری رہنے والے ٹیسٹ میں حارث سہیل، محمد عباس، اسد شفیق اور سرفراز احمد، شان مسعود، حسن علی، شاداب خان اور عماد وسیم بھی آج آن لائن فٹنس ٹیسٹ دینگے۔
سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ دیگر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کل لیے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ متعلقہ ٹیموں کے ٹرینرز لے رہے ہیں۔