کراچی کے درجۂ حرارت میں آج معمولی اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 2 روز کے دوران یہاں درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خنک اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔