• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ممالک میں جاری لاک ڈاؤن بتدریج ختم ہونا چاہیے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک میں جاری لاک ڈاؤن بتدریج ختم ہونا چاہیے، تمام پابندیاں فوری اٹھادی گئیں تو کورونا وبا پھر سے پھوٹنے کاخدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 3 امریکیوں کا WHO پر ہرجانے کا دعویٰ

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ وبا کے پھیلاؤ پر بھی نظر رکھنا ضروری ہے، جب تک کورونا وائرس موجود ہے کوئی ملک اس وبا سے محفوظ نہیں۔

دوسری جانب اطالوی وزیراعظم نے اٹلی میں جاری لاک ڈاؤن کے حوالےسے کہا ہے کہ اٹلی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے منصوبے کا اعلان رواں ہفتے ہوگا جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے منصوبے پر 4 مئی سے عملدرآمد ہوگا۔

تازہ ترین