امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی آنے کا دعویٰ کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں پیٹرول سمیت روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں بھی کمی آئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں مارچ میں روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں غیر متوقع کمی دیکھی گئی ہے۔
سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔
امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن نے شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدرٹرمپ کے منصوبوں پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان کا سامنا ہو گا، نئی انتظامیہ نے اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ لوگ مڈل کلاس اور ملازمت پیشہ طبقے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست امیر تر ہو جائیں، آخر یہ لوگ اپنے آپ کو سمجھتے کیا ہیں۔