• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 98 ہزار 999 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 71 ہزار 334 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 16 لاکھ 69 ہزار 770 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 57 ہزار 638 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 57 ہزار 895 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا بھر کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 42 ہزار 518 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار 938 ہو گئی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 78 ہزار 31 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 951 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 72 ہزار 389 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ 4 ہزار 178 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 21 ہزار 282 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 24 ہزار 114 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 228 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 20 ہزار 265 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 55 ہزار 383 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 4 ہزار 862 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 47 ہزار 65 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 16 ہزار 509 ہوگئیں جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 743ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا سے متعلق بدترین وقت ابھی آئے گا، WHO

چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 758 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 140 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 90 ہزار 980 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 297 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 84 ہزار 802 ہو گئے۔

کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 456 ہو گئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 527 ہزار 763 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 103رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 484 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 9 ہزار 505 ہوچکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 197 ہو گئی۔

ملک میں 7 ہزار 232 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 76 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین