• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں مزید سیکڑوں بھارتی فوجی تعینات

سری نگر(ایجنسیاں)کورونا وائرس کی وبا کے باجود بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید فوجی تعینات کئے ہیں۔بنگلورو سے پیر کے روز خصوصی ٹرین میں لگ بھگ 700 فوجی مقبوضہ جموں پہنچے۔ کشمیر میڈیا ذرا ئع کے مطابق ان افراد کو سرحدوں میں بھیجا جا رہا ہے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کورونا وائرس کے خلاف مہم کی آڑ میں نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ، مختلف علاقوں میں درجنوں کشمیر ی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، کشمیری مجاہدین نے بھارتی فوج کے لئے کام کرنے والے سپیشل ٹاسک فورس کے خلاف بھی اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں ،دو کشمیری صحافیوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا ، نیوز ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا مختلف علاقوں میں نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاون جاری جاری ہے،کئی علاقے قابض فوج کے طویل ترین محاصرے میں ہیں ۔

تازہ ترین