امریکی دھمکی کے جواب میں ایران نے بھی امریکی بحری جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔
ايرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خليج فارس ميں ايرانی کشتیوں کے ليے خطرہ بننے والے امريکی جہازوں کو تباہ کر ديا جائے گا۔
ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کی امریکی صدرکی دھمکی پر پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ امریکیوں پر واضح کرتے ہیں کہ ایران پرعزم اور سنجیدہ ہے اور تمام امریکی ایکشن کا فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔
حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ کو ہدایت کردی گئی ہے کہ اگر ایرانی کشتیوں کو نقصان پہنچایا گیا تو جواب میں امریکی جہازوں اور فورسز کو نشانہ بنایا جائے۔
گزشتہ روز امریکی صدر نے خلیج فارس میں امریکی بحری جہازوں کو ہراساں کرنے پرایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔