• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو شہباز سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرنا چاہئے، تجزیہ کار

’مریم کو شہباز سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرنا چاہئے‘


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال الیکشن سے ایک ماہ قبل تک طاقتور حلقوں سے ملاقاتوں میں کابینہ کے نام تک فائنل ہورہے تھے، 2نامور صحافی مجھے اگلا وزیراعظم بنانے کا پیغام لائے تھے.

شہباز شریف، اس سب کے باوجود صدر مسلم لیگ ن 2018ء میں وزیراعظم کیوں نہیں بن سکے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ مریم نواز کو شہباز شریف سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرنا چاہئے،شہباز شریف کی باتیں نام نہاد جمہوری لوگوں کیلئے باعث شرم اور باعث ننگ ہے۔

مظہر عباس نے کہا کہ شہباز شریف نے یہ باتیں کہی ہیں تو اس پر انہیں شرمندگی ہونی چاہئے، شہباز شریف کیلئے یہ بات باعث شرم ہونی چاہئے کہ اداروں کے ساتھ ان کی ملاقاتوں میں کابینہ فائنل ہوگئی تھی، ن لیگ جیسی بڑی سیاسی جماعت کا صدر ایسی باتیں کرتا ہے تو پاکستانی سیاست میں اس سے زیادہ ہتک آمیز بات نہیں ہوسکتی.

یہ کوئی ڈھکی چھپی باتیں نہیں ہیں ایسا ہی ہوتا ہے، ہمارے کچھ صحافی بھی یہی کردار ادا کرتے رہے ہیں، سینئر صحافیوں کے ایک گروپ نے جنرل ضیاء الحق کو الیکشن ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

تازہ ترین