ایران میں کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد ملک کے بعض حصوں میں مساجد کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی حکومت نے کورونا سے کلیئر ہونے والے علاقوں میں مستقل طور پر مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک بھر میں عائد پابندیوں میں بھی کمی کرنا شروع کردی گئی ہے۔
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہےکہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جو گزشتہ 55 روز کے دوران سب سے کم شرح اموات ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک 6200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 97 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔