• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کا گانا’ 10 کروڑ ویوز‘ کی دوڑ میں شامل

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے گانے ’جو تُو نہ ملا‘ نے یوٹیوب پر 100 ملین یعنی  10 کروڑ ویوز حاصل کرکے ایک سنگ میل عبور کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 10 کروڑ ویوز حاصل کرنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے عاصم اظہر نے بتایا کہ و ہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے چوتھے گلوکار ہیں ۔

عاصم اظہر نے بتایا کہ اس سے قبل راحت فتح علی خان ، عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کے گانے اتنے زیادہ ویوز اپنے نام کرچکے ہیں۔

نوجوان گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے پہلے نوجوان ہیں جن کا ایک یا ایک سے زیادہ گانا یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

عاصم اظہر نے اپنی اس کامیابی پر مداحوں اور شائقین موسیقی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی بے لوث محبت کا اظہار بھی کیا۔

’جو تو نہ ملا‘ سے قبل عاصم اظہر کا کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں مومنہ مستحسن کے ساتھ پیش کیا گیا ’تیرا وہ پیار‘ بھی 10 کروڑ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’ضروری تھا‘ اور عاطف کی آواز میں شہرہ آفاق کلام ’تاجدارِ حرم‘ یوٹیوب پر شائقین موسیقی 10 کروڑ سے زائد بار دیکھ چکے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر کا گیت ’جو تو نہ ملا‘ کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ دھن خود عاصم اظہر نے ترتیب دی ہے جسے ای ایم آئی ریکارڈ کے تعاون سے 2018 میں  ریلیز کیا گیا تھا۔

باصلاحیت گلوکار کے گانے ’جو تو نہ ملا‘  کی ویڈیو میں عاصم کے مد مقابل اقرا عزیز اور ولید خالد کو اداکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین