• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جُو تُو نہ ملا، قرنطینہ سے مر ہی جائیں گے‘، عاصم اظہر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے قرنطینہ کے دوران اپنے ہی گانے میں رد و بدل کر کے مداحوں سے سوال کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے از خود تنہائی اختیار کئے اپنا ہی گانا’جو تُو نہ ملا‘ گایا اور لیرکس میں تبدیلی کرتے ہوئے سُر سے یہ اضافہ کیا کہ ’جُو تُو نہ ملا، قرنطینہ سے مر ہی جائیں گے۔‘ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے مداحوں سے سوال کیا کہ قرنطینہ میں آپ سب سے زیادہ کسے مِس کررہے ہیں۔اپنے پسندیدہ گلوکار کو جواب دینے والوں کا تو تانتا بندھ گیا لیکن عاصم کی قریبی دوست ہانیہ عامر کے کمنٹ نے مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوال چھوڑ دیئے۔ہانیہ نے عاصم کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے عاصم کے سوال کا جواب دیا کہ وہ اپنی ’محبت‘ کو یاد کررہی ہیں۔صارفین کی بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ ہانیہ قرنطینہ میں عاصم اظہر کو مِس کررہی ہیں جو ان کے قریبی اور اچھے دوست ہیں۔

تازہ ترین