• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس بحران کے بعد ہٹائے گئے قائم مقام ایم ڈی سوئی سدرن پھر تعینات

گیس بحران کے بعد ہٹائے گئے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) سوئی سدرن پھر تعینات کردیے گئے۔

سوئی گیس حکام کے مطابق سینئر افسر سوئی سدرن امین راجپوت ایک بار پھر قائم مقام ایم ڈی تعینات کردیےگئے۔

حکام کے مطابق سوئی سدرن مسلسل پانچ سال سے مستقل ایم ڈی سے محروم ہے، سوئی سدرن گذشتہ سال اشتہار دینے کے باجود مستقل ایم ڈی کا انتخاب نہیں کرسکا۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق وزارت توانائی نے ڈی ایم ڈی امین راجپوت کو قائم مقام ایم ڈی مقرر کیا۔

تازہ ترین