• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاز کیش کا ماسٹر کارڈ کے ساتھ شراکت کا اعلان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) جاز کیش نے ادائیگی کے نظام کو تقویت بخشنے اور جدید مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے کے لئے ماسٹر کارڈ کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا ہے۔ یہ شراکت داری پاکستان بھر میں تاجروں کو صارفین کی طرف سے ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے‘ سپلائی چین کو ڈیجیٹلائز بنانے اور کیش لیس آپریشنوں میں منتقل ہونے کا اہل بناتا ہے۔ جاز کیش والٹ کے لئے سائن اپ کرنے والے صارفین تمام ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے آرڈر اور ادائیگی کے علاوہ ماسٹر کارڈ کی تمام ڈیجیٹل صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ اس طرح وہ محفوظ اور آسان طریقہ سے آن لائن ادائیگی کریں گے۔ ماسٹرکارڈ کے ساتھ ہماری شراکت سے پاکستان میں موجود تاجروں اور صارفین کو محفوظ اور موثر طریقے سے ڈیجیٹل ادائیگی کرنے کے مواقع مہیا ہوں گے۔

تازہ ترین