• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کرفیو کے نفاذ سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں، ترجمان

بلوچستان میں کرفیو کے نفاذ سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں، ترجمان 




ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے پر انتہائی تشویش ہے، تاہم صوبے میں کرفیو کے نفاذ سے متعلق فی الوقت کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی تاجروں اور عوام کے تعاون سے مشروط ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورت میں ایک دو روز میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے کورونا کی روک تھام سے متعلق قومی بیانیے کے ساتھ ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرفیو کے نفاذ سے متعلق کوئی تجویز زیرغور نہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی تاجروں اور عوام کے تعاون سے مشروط ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ گزشتہ روز ڈی جی ہیلتھ بلوچستان سلیم ابڑو نے 15 سے 20 دن کا کرفیو لگانے کی تجویز دی تھی۔

ملک میں 26435 کورونا مریض، 610 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 26 ہزار 435 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 610 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 18 ہزار 208 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 7 ہزار 617 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 33 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 194 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 9 ہزار 691 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 176 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 956 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 209 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 725 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 24 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 558 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 394 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 78 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین