• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی گاؤں کفر مالک پر یہودی آبادکاروں کا حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

اسرائیلی فوج کی نگرانی میں یہودی آبادکاروں کے فلسطینی گاؤں کفر مالک پر حملے اور قتل و غارت گری کے بعد ایک بوڑھی فلسطینی خاتون ایک جلی ہوئی گاڑی کو دیکھ رہی ہیں—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
اسرائیلی فوج کی نگرانی میں یہودی آبادکاروں کے فلسطینی گاؤں کفر مالک پر حملے اور قتل و غارت گری کے بعد ایک بوڑھی فلسطینی خاتون ایک جلی ہوئی گاڑی کو دیکھ رہی ہیں—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

یہودی آباد کاروں کے خلاف سرگرم اسرائیلی تنظیم  ’یش دین‘ کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینی گاؤں کفر مالک پر اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فلاحی تنظیم کے مطابق 100 سے زائد یہودی آباد کاروں نے فلسطینی گاؤں پر حملہ کیا، حملے کے دوران اسرائیلی فوجی بھی موجود تھے۔

اسرائیلی فلاحی تنظیم کے مطابق یہودی آباد کاروں نے کئی گھروں کو آگ لگائی اور فائرنگ کی۔

فلاحی تنظیم کا کہنا ہے کہ یہودی آباکاروں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور متعدد شدید زخمی ہوئے۔

مغربی کنارے میں آباد مسیحی آبادی کو بھی آج صبح یہودی آبادکاروں نے نشانہ بنایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید