• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون

صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون


صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کیا۔

صدر اور وزیراعظم نے اسد قیصر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت عارف علوی نے اسد قیصر کی خیریت دریافت کی۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اسپیکر اسد قیصر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ 30 اپریل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تصدیق کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں۔‘

اسپیکر قومی اسمبلی نے قوم سے ان صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عبدالوحید نے بتایا تھا کہ اسد قیصر کے ساتھ ان کے بیٹے اور بیٹی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

بعد ازاں 2 مئی کو اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے بچے تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

تازہ ترین