• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر قومی اسمبلی کا معائنہ، صحت میں بہتری

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا ہے، ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ 

پرسنل اسٹاف اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسد قیصر کا طبی معائنہ ڈاکٹروں کی ہدایات کے پیشِ نظر کروایا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔

واضح رہے کہ 30 اپریل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ 

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تصدیق کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں۔‘

اسپیکر قومی اسمبلی نے قوم سے ان صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عبدالوحید نے بتایا تھا کہ اسد قیصر کے ساتھ ان کے بیٹے اور بیٹی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ 

بعد ازاں 2 مئی کو اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے بچے تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

تازہ ترین