• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کا خوفناک بحران ملک کی دہلیز پر آپہنچا

 گندم کا خوفناک بحران ملک کی دہلیز پر آپہنچا


پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوول فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ گندم کا خوفناک بحران ملک کی دہلیز پر آپہنچا ہے، قیمت بڑھی تو صوبائی اور مرکزی حکومتوں کو سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فوری اقدامات نہ کیے تو لاک ڈاؤن سے پریشان عوام کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے گی۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ اگر نجی شعبے کو گندم کی خریداری کی اجازت دی گئی تو ذخیرہ اندوز مافیا خوفزدہ ہوکر گوداموں سے گندم نکال کر مارکیٹ میں لے آئے گی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا مارکیٹ میں گندم آنے سے قیمت کم اور بحران کا امکان ختم ہوجائے گا۔

تازہ ترین