• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز حکومت سندھ کے کورونا سے متعلق اقدامات سے مطمئن

کراچی کے ڈاکٹرز و دیگر شخصیات نے کورونا وائرس سے متعلق سندھ حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ 

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک نسواں کی سربراہ شیما کرمانی، ڈاکٹر حبیبہ حسن اور ڈاکٹر شیر شاہ نے عوام کو عید سادگی سے منانا ہوگی تاکہ وبا زیادہ نا پھیلے، لاک ڈاؤن دوبارہ شروع کیا جائے اور جرمانے بھی کیے جائیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر شیر شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے کورونا کے حوالے سے مناسب اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کورونا کے لیے تائیوان جیسے اقدامات کرنے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کا نتجہ عید پر سامنے آئے گا، عید سادگی سے منانا ہوگی تاکہ وبا زیادہ نہ پھیلے۔

ڈاکٹر حبیبہ حسن نے کہا کہ غریبوں کے لیے راشن کا انتظام کیا جائے اور لوگوں کو نوکری سے نہ نکالا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا پر سیاست نہ کی جائے۔

پریس کانفرنس کے دوران شیما کرمانی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن دوبارہ شروع کیا جائے اور جرمانے بھی کیے جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر نصرت کو کورونا ہوگیا ہے تمام ڈاکٹرز کو پی پی ای کٹ دی جائے۔

تازہ ترین