• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

600 ہیلتھ ورکرز کویت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، زلفی بخاری

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کویتی حکام کی درخواست پر 600 ہیلتھ ورکرز کویت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز میں نرسز اور ڈاکٹرز شامل ہوں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کویت میں پھنسے 5500 پاکستانیوں کے لئے خصوصی پرواز چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں 4 پروازوں پر پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے 12 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے قابل ہو گئے ہیں، جبکہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو ہنرمند اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار دیا جائےگا۔

تازہ ترین