• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پاکستانی برآمدات کو بھی لے ڈوبا


کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے جہاں دنیا بھر میں معاشی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے، وہیں یہ عالمی وباء پاکستان کی برآمدات کو بھی لے ڈوبی ہے، گزشتہ ماہ ملکی برآمدات میں 54 فیصد کمی آئی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث برآمد کم رہی ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مصنوعات کی برآمدات 65 فیصد کم ہوگئیں جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس اور کپڑے کی برآمدات میں 70 فیصد کمی رپورٹ ہوئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق چمڑے کی بنی اشیا کی برآمدات میں70 فیصد سے زائد کمی رپورٹ ہوئی ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق گذشتہ برس اپریل کے مقابلے میں اس اپریل برآمدات سے آمدن میں ایک ارب 13 کروڑ کی کمی آئی۔

تازہ ترین