• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی جانب سےفرانسیسی ماہر تعلیم فریبہ عالخاہ کو 5سال قید کی سزا

پیرس( رضا چوہدری) ایران نے فرانس کی سائنسز یونیورسٹی میں ریسرچ ڈائریکٹر 61 سالہ فریبہ عادلخاہ کو پانچ سال قید کی سزا سنادی، ان کے وکیل کے مطابق ، ایران نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک فرانسیسی ماہر تعلیم کو 5 سال قید کی سزا سنائی۔ ان کے وکیل سید دہھن نے کہا کہ فریبہ عادلخاہ کو "قومی سلامتی کے خلاف سازش کرنے پر پانچ سال اور اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مؤکل سزا کے خلاف اپیل کرنا چاہتی ہیں۔پیرس کی سائنسز یونیورسٹی میں ریسرچ ڈائریکٹر 61 سالہ عادلخاہ تہران کی ایوین جیل میں اپنے مقدمے کی سماعت کی منتظر تھیں۔
تازہ ترین