• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج اور کل ہیٹ ویو کا امکان


محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے ایک اور معتدل درجے کی ہیٹ ویو آنے کا امکان ہے، جو 2 دن جاری رہے گی، اس کے سبب سمندری ہوائیں بند ہوجائیں گی اور درجۂ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور درجۂ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ اس کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں جب کہ شمال مغربی اور مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دوپہر میں باہر نکلنے سے اجتناب کریں اور گھر سے نکلتے ہوئے سر کو ضرور ڈھانپیں جبکہ افطار اور سحر میں پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں۔

تازہ ترین