دنیا پور میں 16 سالہ نوجوان نے اپنی 10 سالہ کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق میڈیکل کی ابتدائی رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق دو روز قبل دنیاپور کے نواحی علاقے میں ملزم اپنے چچا زاد بھائی کی 10 سالہ بیٹی جو کہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی اس کو ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفتیشی افسر سب انسپکٹر عابد حسین کے مطابق ملزم کو فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ میڈیکل کی ابتدائی رپورٹ میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آج ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور منتقل کیا جائے گا۔