• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے، شبلی فراز

وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقے کو ایس او پیز کے تحت کام کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران بھی انڈسٹری چلانے کی اجازت ہوگی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کے اصرار پر ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے، 20 مئی سے ٹرینیں چلانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا ہمارے کنٹرول میں ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ختم ہوگیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ آنے والے وقت کے لیےتیار رہنا چاہیے اور صحت کا سسٹم بہتر ہونا چاہیے جبکہ ہمیں احتیاط کا دامن بھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

تازہ ترین