• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاپنگ مالز کھولنے سے متعلق سندھ حکومت کا ایس او پی تیار

سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے سے متعلق ایس او پی تیار کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد شاپنگ مال سے متعلق ایس او پیز جاری کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کے اعلامیہ کے مطابق شاپنگ مالز میں خریداروں کو ماسک کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

شاپنگ مالز کے داخلی راستوں پر آنے والوں کو ہینڈ سینیٹائزر مہیا کیا جائے۔ 

سندھ حکومت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  تھرمل گن سے اسکریننگ لازمی کی جائے، اسکے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا۔

کورونا وائرس کی علامات والے لوگوں کو شاپنگ مال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے۔

بچوں اور 55 سال سے زائد عمر والوں کا شاپنگ مالز میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

تازہ ترین