• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے قتل کا معاملہ، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج

شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے قتل کا معاملہ، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج 


میرانشاہ (نمائندہ جنگ)شمالی ویزرستان میں غیرت کے نام پر دو لڑکیوں کے قتل میں ملوث 4ملزمان کوگرفتارکرلیاگیاجبکہ محمد اسلم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےبتایاکہ غیرت کے نام پر دو لڑکیوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں تجربہ کار پولیس افسران شامل ہیں،شمالی وزیرستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقدمہ ہے، علاقہ مکین و خاندان والے کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے اپنی ہی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

تازہ ترین