• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اٹلی میں یورپ کا سب سے زیادہ فعال آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا اور دھوئیں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے جس کے بعدکئی میٹر کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھاتے ہوئے دکھائی دئیے۔

ذرائع کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم ماہرین اس کی مکمل نگرانی کررہے ہیں۔

آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے ہیں۔