• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون مسترد کردیا

او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون مسترد کردیا


اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے انسانی حقوق کے مستقل آزاد کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون مسترد کردیا۔

او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون او آئی سی اور سلامتی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

او آئی سی کمیشن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

او آئی سی کمیشن کے مطابق بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں نئے ڈومیسائل قانون کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

کمیشن کا کہنا تھا کہ دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور بھارت غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے۔

او آئی سی کے مطابق یہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔

او آئی سی کمیشن کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام نے اس غیر قانونی اقدام کی سختی سے مذمت کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین