• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل کے جنگل میں رہنے والے ایمازونین قبائلی دیسی اور روایتی ٹوٹکوں کے ذریعے کروناوائرس کا علاج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایمازون قبیلے کے لوگ جنگل سے خاص قسم کی جڑی بوٹیوں اور شہد کی مدد سے کورونا علامات کے خاتمے کی کوششوں میں جتے ہوئے ہیں جو ان کے روایتی ٹوٹکوں میں شامل ہے۔

قبائلی ٹوٹکے کے تحت ’بارک‘ نامی درخت کے ریشوں اور شہد کی ملاوٹ سے دوا تیار اور استعمال کرتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ مذکورہ دوا عالمی وبا کے مریضوں کو شفا دیتی ہے۔

برازیل میں ایمازون جنگل میں رہنے والے مختلف قسم کے قبائل بھی کروناوائرس سے متاثر ہورہے ہیں، اب تک 20 ہزار کیسز سامنے آئے جبکہ 1 ہزار کے قریب افراد ہلاک بھی ہوئے۔

فیس ماسک، ہیڈسینی ٹائزر اور حفاظتی کٹس سے محروم جنگل کے قبائلی اپنی مدد آپ کے تحت وبا کے علاج دریافت کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں

تازہ ترین