• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی دوری کیلئے ریسٹورنٹ میں بمپر ٹیبلز کی پیشکش


امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک ریسٹورنٹ صارفین کو سماجی دوری اختیار کرنے کے پیش نظر بمپر ٹیبلز کی پیشکش کر رہا ہے۔

میری لینڈ کے ایک ساحل پر موجود ریسٹورینٹ نے صارفین کے لیے ایسی ٹیبلز رکھی ہیں جو کہ ٹیوب سے بنی ہوئی ہیں اور ان کےنیچے پہیے لگے ہوئے ہیں۔

ان ٹیبلز کے ذریعے ریسٹورنٹ میں آنے والے لوگ ایک دوسرے سے 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے کھانا کھا سکیں گے۔

اس سے قبل سوئیڈن میں سماجی دوری پر خاص عمل کرتے ہوئے ایک ایسا ریسٹورنٹ کھولا گیا جس میں ایک دن میں ایک ہی شخص کھانا کھا سکتا ہے اور وہاں بیٹھنے کے لیے صرف ایک ہی ٹیبل لگی ہوئی ہے۔

دوسری جانب حال ہی میں امریکا کے ایک ریسٹورنٹ کی ٹیبلز پر 1940 کے اسٹائل کے مجسموں کو رکھا گیا ہے جو کہ ریسٹورنٹ کھلنےکے بعد سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے

تازہ ترین