کراچی( جنگ نیوز) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کورونا کی موجودہ صورت حال میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تعاون اور دوستی کو اجاگر کرنے کے لیے فیس ماسک پہن کر اپنی تصویرسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی، اس فیس ماسک کو انہوں نے ڈپلومیٹک فیس ماسک قرار دیا ہے جبکہ صارفین نے اسے ماسک ڈپلومیسی قرار دیا ہے۔ سابق پاکستانی سفارتکار عبد الباسط کا کہنا ہے کہ دیکھنے میں ماسک ڈپلومیسی ایک چھوٹا سا عمل ہے لیکن اس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ اس سے پاکستان میں برطانیہ کا تشخص تو بہتر ہوگا ہی برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی اور برطانوی عوام کے درمیان بھی تعلقات بہتر ہوں گے، سفارت کار آج کل اس طرح کی چیزیں کرتے رہتے ہیں۔