• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑک کی صفائی کے دوران ڈالرز سے بھرے دو بیگ برآمد


امریکی ریاست ورجینیا کے چھوٹے سے قصبے میں رہنے والے ایک خاندان کو لاک ڈاؤن کے دوران سڑک سے دو بیگ ملے جو پیسوں سے بھرے ہوئے تھے۔

امریکی ریاست ورجینیا کے چھوٹے سے قصبے کیرولین کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والا خاندان قصبے کی صفائی کررہا تھا کہ اس دوران انہیں دو بیگ نظر آئے۔

خاندان کے لوگ دونوں بیگ (بورے) کچرا سمجھ کر ان کے پاس پہنچے اور جب انہیں کھول کر دیکھا تو حیران رہ گئے کیونکہ اُن میں ڈالرز موجود تھے، شہریوں نے انہیں گننا شروع کیا تو وہ 10 لاکھ امریکی ڈالرز تھے۔

خاندان کے بزرگوں نے نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی حکومت اور سیکیورٹیٰ ادارے کے دفتر رابطہ کر کے تمام صورت حال سے آگاہ کیا جس کے بعد پولیس افسر نفری کے ساتھ وہاں پہنچا۔

پولیس ، مقامی انتظامیہ اور مذکورہ خاندان نے پیسوں کے اصل مالکان کی تلاش شروع کردی ہے۔