• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا عید سادگی سے منانے کا اعلان


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے رواں سال عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو عید سادگی سے منانے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے طور میں کسی سے عید پر نہیں ملوں گا، عوامی نمائندے بھی عید سادگی سے منائیں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔

یہ بھی پڑھیے: عید سادگی سے منائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی اپیل

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی رہنما بھی عید پر سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، عید کےدنوں میں رہائش گاہ،حجروں اور دیگر مقامات پر ہجوم سے گریز کیا جائے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ عوام عید کی خوشیاں گھروں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ منائیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی گزشتہ روز سندھ کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ رواں سال عید الفطر سادگی سے اور اپنے گھروں میں منائیں۔ 

تازہ ترین