• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں عید الفطر کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

عراق کے شہر اربیل میں بھی بازاروں میں خوب رونق ہے اور کورونا کی وبا کے باوجود بازاروں میں عوام کی گہما گہمی اورجوش و خروش عروج پر ہے۔

مسلمان رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی خیر وبرکات سمیٹتے ہوئے عید کی تیاریوں میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ مشغول ہیں۔

بچے،بڑے، عورتیں مرد سب عید کی تیاریوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔