وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کے پی حکومت کی تعاون کی یقین دہانی کرانےمیں ناکامی پر مذاکرات ناکام ہوئے۔
طلال چودھری کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت دہشت گردی کی جنگ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے پی کے ٹیم سے مایوس ہوئی۔
داخلہ طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ پاکستان کے استحکام کی جنگ ہے، اس میں تعاون کریں۔