آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍شوال المکرم 1441ھ30؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بولی وڈ شخصیات کا پی آئی اے طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرجہاں پورا ملک اداس ہے ، وہیں سرحد پارسے بھی شوبز، کرکٹ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حادثے پر افسوس اوراظہار یکجہتی کیا ہے۔شعیب کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے خبر کو انتہائی المناک اور دل توڑ دینے والی قرار دیا۔بھارتی اداکار انیل کپور نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حادثے کے نتیجے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سےتعزیت کرتے ہوئے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔انیل کپورکی بیٹی اداکارہ سونم کپور نے بھی والد کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔گلوکار ارمان ملک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے نہیں معلوم اس افسوسناک حادثے پر کیا کہوں۔ حادثے کو افسوسناک اور بدقسمت قرار دیتے ہوئے ارمان نے جاں بحق افراد کیلئے دعائیہ کلمات لکھے، گلوکار نے کہا کہ نہ جانے سال 2020 ہمیں مزید کون کون سے تجربات اور واقعات سے دوچار کرے گا۔انوپم کھیرنے لکھا کہ المناک حادثے کا سن کرافسوس ہوا ۔ اداکار نےجاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئےدعا کی کہ خدا انہیں اس کا سامنا کرنے کی ہمت دے۔معروف گلوکار گرو رندھارا نے بھی اپنی ٹویٹ میں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سب کیلئے دعا کی۔معروف شاعر، نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹرجاوید اختر نے متاثرہ فیملیز سے تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور لکھا کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آفتیں بھی جھرمٹ کی صورت آتی ہیں۔کرکٹر گوتم گھمبیر نے بھی واقعے پر افسوس کرتے ہوئے بچ جانے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔کرکٹرعرفان پٹھان نے خبر کو دل توڑ دینے والی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے فیملیز سے ملنت کیلئے چند منٹ کی دوری پر تھے۔
دل لگی سے مزید