آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍شوال المکرم 1441ھ 29؍ مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سر کیئر سٹارمر کا لیبر کی جانب سے مسلم کمیونٹیز کو عید کا تہنیتی پیغام

لندن (جنگ نیوز) لیبر رہنما سر کیئر سٹارمر نے برطانیہ میں عیدالفطر کا تہوار منانے والے ہر مسلمان کو تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ لیبر پارٹی کی جانب سے عید مبارک۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ ماہ صیام مسلم کمیونٹی کیلئے بہت سخت تھا۔ فیملیز ایک دوسرے سے ملنے سے قاصر تھیں، وہ اکٹھے افطار نہیں کر سکتے تھے، حتیٰ کہ مساجد میں نماز کیلئے بھی نہیں جا سکتے تھے۔ میں نے اب تک ناقابل یقین لچک کا مشاہدہ کیا ہے۔ مسلم کمیونٹیز اور چیرٹیز مل کر ہمارے فرنٹ لائن این ایچ ایس سٹاف اور ڈاکٹروں کو افطار وکھانا فراہم کر رہے ہیں۔ لوگ غیر محفوظ افراد کی مدد کیلئے فوڈ بینکس کو خوراک اور متعدد چیری ٹیبل مقاصد کیلئے عطیات فراہم کر رہے ہیں۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ عید ایک ایسا تہوار ہے جب سب کمیونٹیز مل کرجشن مناتی ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اب تک ہماری پہلی تر جیح اپنے پیاروں کو محفوظ رکھنا ہے۔ سخت اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ کوویڈ۔19 سے بی اے ایم ای کمیونٹیز بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں اور ہم مل جل کر طبی عدم مساوات اور سماجی ناانصافیوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں نے بیرونس ڈورین لارنس کو یہ ذمہ داری تفویض کی ہے کہ سیاہ فام، ایشیائی اور نسلی اقلیتی کمیونٹیز پر کورونا وائرس کے اثرات کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سب کو محفوظ رکھنے میں مدد جاری رکھنے پر ہر ایک کا ذاتی طور پر شکر گزار ہوں اور اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ بحران کے خاتمہ پر ہم اکٹھے زیادہ مضبوط ہو ں گے۔ میں آپ سب کیلئے خوشیوں سے بھر پور عید کا خواہش مند ہوں۔ عید مبارک

یورپ سے سے مزید