• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر نے سول اسپتال کا دورہ کیا،طیارہ حادثہ کے زخمیوں کی عیادت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے طیارہ حادثہ ، ڈی این اے فائنل نتائج کے لئے مزید 10 سے 15 دن لگ سکتے ہیں، اگر کوئی اپنے پیاروں کی شناخت کرنا چاہئے تو وہ کرسکتا ہے کئی لوگوں نے ایسا کیا بھی ہے،یہ بات گورنر سندھ عمران اسماعیل نے برنس سینٹر سول اسپتال کراچی میں طیارہ حادثہ کے نتیجہ میں زخمی خواتین سے ان کی خیریت دریافت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پررکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی ،اراکین صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان اور دیگربھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو ہدایت دی زخمی خواتین کے لئے علا ج معالجہ کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈاکٹرز نے گورنرسندھ کو بتایا کہ طیارہ حادثہ سے متاثرہ گھر میں زخمی خواتین کام کرتی ہیں ، جس وقت طیارہ حادثہ کا شکار ہوا تو متعلقہ گھر میں طیارہ کے ٹکڑے اور کھولتا ہوا تیل گرا جس کے باعث ماہرہ ، ناہیدہ اور عزیزہ جھلس گئیں۔
تازہ ترین