• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل گو ر نمنٹ کمیشن اسلام آ باد کا اجلاس طلب، ایجنڈا جاری

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) لوکل گو ر نمنٹ کمیشن اسلام آ باد کا اجلاس جمعرات 29ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کا 8نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین کمیشن اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ میئر اسلام آ باد شیخ انصر عزیز کو 90دن کیلئے معطل کرنے کا معاملہ زیر غور آ ئے گا۔ کمیشن کی سب کمیٹی کی جانب سے بی ٹی ایس ، منڈی مویشیاں کے انعقاد میںناکا می اور غیر قانونی اشتہاری حقوق کے بارے پی شکی گئی رپورٹ پر ایکشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا ئے گاجس میں ایف آئی آر کےندراج بھی شامل ہے۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے سائٹس کے تعین کا معاملہ زیر غور آ ئے گا۔ ای پی اے کی جانب سے عوامی سماعت کیلے ایس او پیز سے آ گاہ کیا جا ئے گا۔ ایم سی آئی کیلئے رولز آف بزنس ، شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ اور اگلے سال کیلئے بجٹ تجا ویز کے معاملات زیر غور آئیں گے۔ لوکل گورنمنٹ کمیشن کیلئے سیکر ٹیریٹ کے قیام کیلئے دفاتر کی جگہ کا معاملہ بھی پیش کیا جا ئے گا۔ اسلام آ باد کے سیکٹر ایچ ایٹ اور ایچ نائن سے جنگلی شہتوت کے درختوں کی جگہ نئے درخت لگانے کا پائلٹ پراجیکٹ پیش کیا جا ئے گا۔ اقلیتوںکے قبرستان کی مینٹی نینس کا ایشو زیر بحث آ ئے گا۔ سنیٹر مشا ہد حسین سید کا لوکل گو رنمنٹکمیشن کے نام خط بھی زیر بحث آ ئے گا۔
تازہ ترین