• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورشہرشدید گرمی کی لپیٹ میںدرجہ حرارت42ڈگری سینٹی گریڈ

پشاور(صباح نیوز)ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور بھی عید کے موقع پر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا جبکہ منگل کے روز درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔دوپہر کے وقت درجہ حرارت مزید بڑھنے پر شہریوں کو مشکلات پیش آئیں تاہم ٹھنڈے مشروبات کی دکانوں پر رش لگا رہا ۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر پشاورشہر میں شدید گرمی پڑ ی اور عید کے دونوں روز درجہ حرارت40سینٹی گریڈ سے اوپر رہا جبکہ منگل کے روز درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا اور سورج سارا دن آگ برساتا رہا جبکہ شدید گرمی کے باعث شہری گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ۔اسی طرح ٹھنڈے مشروبات کی دکانوں پر رش لگا رہا ۔ برف کی مانگ بھی بڑھ گئی ۔
تازہ ترین