• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹی رنگ فنگر والے مردوں میں کورونا سے موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

تحقیق کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مرد جن کے رنگ فنگر ( انگوٹھی پہننے والی انگلی) لمبی ہو تو ان میں کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے امکانات کم ہوتے ہیں اور ان میں اس وبا کی وجہ سے بیماری کی علامات بھی کم تر درجے کے ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ  کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح ان ملکوں میں جہاں پر مردوں کے انگوٹھی پہننے والی انگلی (یہ بائیں ہاتھ کی انگوٹھے سے چوتھی انگلی ہوتی ہے) چھوٹی تھی، وہاں تیسرے درجے تک بلند تھی۔

 ماہرین کے مطابق رنگ فنگر کی لمبائی کا تعین ایک مردانہ ہارمون کرتا ہے جو نر یا مرد بچوں کے ماں کے رحم میں موجودگی کے دوران اسکی انگلیوں سمیت دیگر اعضا کا تعین کرتے ہیں۔ اور گمان کیا جاتا ہے کہ جتنا ٹیسٹواسٹیریون ہارمون ماں کے بطن میں ایک نر بچے کے لیے زیادہ ہوگا، اتنی ہی اسکی انگلیاں لمبی ہونگی۔

 ٹیسٹواسٹیریون ہارمون کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ شدید قسم کے کورونا وائرس کے خلاف ایک موثر تحفظ بذریعہ جسم میں اے سی ای ٹو ریسپٹرز بڑھا کر مہیا کرتا ہے۔

سائنسدان سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس جسم میں جب داخل ہوتے ہیں تو انہی ریسپٹرز کے ذریعے سے پہنچ کر انفیکشن کا سبب بنتے ہیں۔ 

یہ نئی تحقیق سوانسی یونیورسٹی کے محققین نے کی اور پتہ چلایا کہ جن مردوں میں ٹیسٹواسٹیریون ہارمون کم ہوتا ہے ان میں کورونا وائرس سے موت کا امکان ان مردوں سے زیادہ ہوتا ہے جن کے جسم میں اس ہارموں کی سطح بلند ہوتی ہے۔

تازہ ترین