• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید گزر گئی اب ایس او پیز کی سختی سے مانیٹرنگ ہوگی، میاں اسلم اقبال

وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ عید گزر گئی اب ایس او پیز کی سختی سے مانیٹرنگ ہو گی، جو مارکیٹ ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی اس کو بند کردیا جائے گا۔

صوبائی وزیر میاں اسلم نے کہا کہ مارکیٹوں کو تجاوزات کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کو اجازت تجاوزات کے خاتمے سے مشروط ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ چار دن اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوں گے جبکہ پنجاب میں میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

پنجاب حکومت نے ہفتے میں چار دن مارکٹیں، شاپنگ مالز اور بازار کھولنے پر غور  شروع کردیا ہے، جبکہ ہفتے کے تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

صوبائی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل متوقع ہے، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیکر تجاویز پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین