• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی اسپتال ایبٹ آباد، طبی عملے کے 28 افراد کورونا میں مبتلا

بے نظیر بھٹو شہید ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد میں 28 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا کے پروونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال ایبٹ آباد میں کورونا سےڈاکٹرز اورطبی عملہ کے افراد متاثر ہوئے ہیں۔

پشاور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پروونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے بتایا کہ حفاظتی سامان کی کمی سے طبی عملہ کی زندگی خطرے میں ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے دی گئیں تجاویز پر بھی حکومت نے عمل درآمد نہیں کیا۔ 

انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایبٹ آباد کااسپتال ڈبلیوایچ اوپر وٹوکول کے مطابق 2 ہفتےکیلیے بند کیاجائے اور اسپتال کےتمام عملےکےٹیسٹ کیے جائیں۔ ایبٹ آباد کےاسپتال کو ڈس انفیکٹ کرنے کے بعد دوبارہ کھولا جائے۔ 

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگر اسی رفتار سے طبی عملہ متاثر ہوتا رہا تو صحت کا نظام بیٹھ جائے گا۔ کےپی میں کورونا سےمتاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملےکی تعداد بڑھنا تشویشناک ہے، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے سہولتیں ناکافی ہیں۔ پروونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ حکومت لاک ڈاؤن میں سختی کرے۔ 

تازہ ترین