• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے کی غیرجانبدارانہ انکوائری کراوکر رپورٹ سامنے لائیں گے، گورنر پنجاب

پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی غیرجانبدارانہ انکوائری کرواکر رپورٹ سامنے لائیں گے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی ایئرہوسٹس کی رہائش گاہ پر گفتگو کے دوران کیا۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمیں کورونا کو سنجیدہ لینا پڑے گا، اللّٰہ کا شکر ہے کورونا سے اموات کی شرح کم ہے، مگر اتنی بھی کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا اور طیارہ حادثے کی وجہ سے عید بھی سادگی سے منائی، جتنے بھی پہلے حادثات ہو چکے ہیں ان کی تحقیقات عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔

تازہ ترین