• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات میں بچے سمیت 3افرادجاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود نیوسبزی منڈی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔متوفی کی شناخت12سالہ خان محمد ولد حبیب اللہ کے نام سے ہوئی،متوفی افغان کیمپ کا رہائشی تھا۔حب ریور روڈ مواچھ موڑ خورشید پورہ قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان زخمی ہوگئے جنھیں سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک نوجوان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ،متوفی کی شناخت 18 سالہ عنایت کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 20 سالہ غلام مصطفیٰ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا ۔گلشن معمار کے علاقے اندوگوٹھ میں بلاکوں کے تھلے کام کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور حبیب گل جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔سپر ہائی وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کامران الدین اور انکی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔

تازہ ترین