• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل حملے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں اور باغات تباہ،فوڈ سیکیورٹی کا خطرہ

ٹڈی دل حملے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں اور باغات تباہ


ملتان(جنگ نیوز) حکام نے گزشتہ روز کہا کہ پاکستان بھر میں ٹڈی دلکے حملے سےہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے اور ملک کو فوڈ سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہے جو پہلے کوروناوائرس نبردآزما ہے،جس سے 1300 اموات واقع ہوچکی ہیں۔افریقہ میں پیدا ہوانے والی صحرائیٹڈیاں،جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹڈیوں کی سب سے تباہ کن نسل ہے،اس نے گزشتہ ماہ سے پاکستان میں فصلو ں کو نقصان پہنچانا شروع کیا۔تاہم رواں ہفتے صورتحال مزید خراب ہونے کے بعد حکام نے کیڑے مار دوا کا اسپرے کرنے کیلئے جہاز اور گاڑیاں متاثرہ علاقوں کو روانہ کیں، ان ٹڈیوں کی لمبائی ایک انگشت کے برابر ہے اور یہ لاکھوں کی تعداد میں ایک ساتھ حملہ آور ہوتی ہیں۔ٹڈیوں نے مشرقی پنجاب ، جنوبی سندھ اور جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں کھیتوں کو تباہ کردیا ہے۔

تازہ ترین